کتاب کے حصۂ سوئم میں، خلیے کے مفہوم کو مفصلاً زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ یہ وہ جغرافیائی بنیاد ہے جس پہ جدیدیت کی نظریاتی اور اقتصادی عمارت تعمیر کی گئی ہے۔ کتاب کےحصۂ چہارم میں ملکی سطح پر خلیے کے عملی نفاذ کے بارے میں جامع وضاحت فراہم کی گئی ہے۔ مزید بر آں، دیگر تصورات جیسے آئین اور لائحۂ ستر۔تیس کی قابلیتِ اطلاق کے بابت بھی بات کی گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح تک پہنچنے کے لیے ہمیں ملکی سطح سے شروعات کرنی ہو گی۔ حصۂ چہارم میں، میانمار کو جدیدیت کے نفوذ کے لیے موردِ مطالعہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ وضاحتی جداول و اشکال کی مدد سے یہ ایک جامع حکمتِ عملی متعین کرتا ہے تا کہ اس نئے حکومتی نظام کا نفاذ اضطراب پیدا کیے بغیرعمل میں لایا جا سکے۔ ضرورت کے مطابق، میانمار کے نام کو کسی بھی دوسرے ملک کے نام سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ایک خاکہ جس میں میانمار کو ۱۰۰۰ مربع کلومیٹر خلیے کے تحت دکھایا گیا ہے۔